بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی والدہ کے لئے خوبصورت ساڑھی کاتحفہ بھیجنے پروزیراعظم محمدنوازشریف کاشکریہ اداکیا

جمعہ 6 جون 2014 07:13

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی والدہ کے لئے خوبصورت ساڑھی کاتحفہ بھیجنے پروزیراعظم محمدنوازشریف کاشکریہ اداکیا،نریندرمودی نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ میاں نوازشریف نے میری ماں کیلئے بہترین سفیدساڑھی بھیجی ہے ،جس میں وہ ان کے شکرگزارہیں۔

(جاری ہے)

بندڈبے میں بندیہ تحفہ بھارتی وزیراعظم کی والدہ کوگاندھی نگرمیں ان کی رہائش گاہ پرحوالے کیاگیا۔اورنئی دہلی میں ملاقات کے دوران نریندرمودی نے نوازشریف کوان کی والدہ کیلئے شال کاتحفہ دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :