بیرو نی قرضوں اور سودی معیشت سے عوم کو ریلیف نہیں مل سکتا ،مولانا فضل الرحمن،بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں دیا گیابلکہ صرف الفاظ کی ھیر پھیر کی گئی ہے،بیرو نی قرضے اور سودی نظام سے پاک بجٹ لائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ،پارٹی وفود اور راہنماؤں سے گفتگو

جمعہ 6 جون 2014 07:13

اسلام آباد ،لاہور،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء) جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بیرو نی قرضوں اور سودی معیشت سے عوم کو ریلیف نہیں مل سکتا ہے بیرو نی قرضے اور سودی نظام سے پاک بجٹ لائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے ۔مر کزی میڈیا سیل کے مطابق وہ پارٹی وفود اور راہنماؤں سے گفتگو کررہے تھے اس مو قع پر مو لا نا عبد الغفور حیدری ،مو لا نا قمر الدین ،مو لا نا امیر الزمان، مولا نا قاری محمد یوسف ،مو لا نا سید عبد المجید ندیم شاہ ،مفتی ابرار احمد اور دیگر مو جو د تھے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام کا معاشی نظام نافذ کر نے کے بجائے آج بیرو نی ہدا یا ت پر بجٹ بنا یا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بیرو نی قرضوں میں سودکی لعنت نے آنے والی نسلوں کو بھی مقروض بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لیئے اقدامات کر نے کے بجائے ار باب اقتدار بیرو نی پا لیسیوں پر عمل پیرا ہیں

دریں اثناء ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ،مو لا نا محمد امجد خان ،الحاج شمس الرحمن شمسی سے مو لا نا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈبنک سے چھٹکا رہ حاصل کیئے بغیر عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا ہے اورنہ ہی ملک تر قی کی شاہرہ پر چل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سو دی قرضے معیشت کی پیٹھ میں بہت بڑا چھراہے انہوں نے کہا کہ سودکی نحوست سے بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے انہوں نے زور دیا کہ حکومت نئے قرضے سود سے پاک دے ورنہ ملکی معیشت مزید دلدل میں دھنستی جا ئے گی مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں دیا گیابلکہ صرف الفاظ کی ھیر پھیر کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ عوام غربت کا خاتمہ مانگتے ہیں لیکن بجٹ میں ظاہری طور پر کوئی فوری قدم اٹھتا نظر نہیں آرہا ہے انہوں نے بجلی کے بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ڈپریشن کا شکار کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک بحرانوں سے آزاد نہی ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کا جن حکمرانوں کے قابو میں آتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ داخلی ،معاشی ،خارجی محاذ پر بیرو نی ڈکٹیشن سے آزادی حاصل کیئے بغیر حقیقی آزادی ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ 65برس کے بعد بھی وطن عزیز بیرو نی ہدایات پر چلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں اسلام کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہے اور اپنی پر امن جدو جہد پار لیمنٹ کے اندر اور باہر جاری رکھے ہوئے ہے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ سودی نظام اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کے مترادف ہے جس سے بچنا چاہیے۔

دریں اثناء جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید تکلیف دیں گئی ہیں انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے لیئے کچھ کر نے کے بجائے مراعات یا فتہ طبقے کو نواز گیا ہے اور غریب عوام کو اس کے حق سے محروم رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گاڑیوں سے دس فیصد ٹیکس واپس لینے کی تجویز سے ثا بت ہو گیا ہے کہ امیروں کو مراعات دی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم کی ہدایات پر بننے والے بجٹ کو عوام قبول کر نے کے لیئے کسی صورت میں تیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سود سے پاک معیشت کے لیئے جدو جہد میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی عوام دشمن کوئی بھی فیصلہ کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :