الطاف حسین کے ٹھیک ہونے کی یقین دہانی تک دھرنا جاری رہے گا، فاروق ستار، ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کئے ہیں رپورٹس جلد آئیں گی جس کے بعد پولیس کو بیان ریکارڈ کرانے کا فیصلہ ہو گا،کراچی میں زندگی رواں دواں ہو گئی ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 جون 2014 07:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ قائد تحریک لطاف حسین کے ٹھیک ہونے کی یقین دہانی تک دھرنا جاری رہے گا، ڈاکٹروں نے الطاف حسین ٹیسٹ کئے ہیں رپورٹس جلد آئیں گی جس کے بعد پولیس کو بیان ریکارڈ کرانے کا فیصلہ ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی میں زندگی رواں دواں ہو گئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا الطاف حسین ابھی تک اہسپتال میں زیر علاج ہیں ، ڈاکٹروں نے الطاف حسین کے رات کو کچھ ٹیسٹ کیے ہیں ، عوام الطاف بھائی کی صحت بارے فکر مند ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں کوئی فیصلہ ہو گا۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا الطاف حسین کی اپنی 11 سالہ بیٹی سے بھی بات ہوئی ہے، ہمیں جو قانونی چارہ جوئی کرنی پڑی وہ ہم کریں گے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے کہا ہمارے لیے سب سے اہم بات الطاف بھائی کی زندگی اور صحت ہے، الطاف حسین کے میڈیکل ٹیسٹ لیے گئے ، انکی رپورٹیں جلد آ جاہیں گی۔ انہوں نے کہا الطاف حسین کے ٹھیک ہونے کی یقین دہانی تک دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے تاجر براداری، ٹرنسپورٹرز کا ایم کیو ایم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا تاجر حضرات اپنی دوکانیں کھول لیں۔ واضح رہے تین دن سے الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں کارکنوں نے دھرنا دیا ہوا ہے۔