پرویز راٹھور قائم مقام چیئرمین پیمرا مقرر، مستقل چیئر مین کی تعیناتی تک فرائض انجام دینگے

جمعہ 6 جون 2014 07:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء) وفاقی حکومت نے پرویز راٹھور کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا۔وفاقی حکومت کے مطابق مستقل چیئرمین کی تعیناتی تک پرویز راٹھور پیمرا کے قائم مقام چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ۔واضح رہے کہ چیئرمین پیمرا کا عہدہ کئی ماہ سے خالی تھا۔

پرویز راٹھور اس وقت پیمرا کے ممبر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز راٹھور ایس ایس پی اسلام آباد اور اکتو بر 1999ء میں اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف کی حکومت کے فوجی بغاوت کے تحت خاتمے تک وزیر اعظم کے سٹاف ممبر رہ چکے ہیں اس سے قبل وہ لاہور کے ایس پی ( ایڈمنسٹریشن )تھے۔ذرائع کے مطابق پرویز راٹھور شریف خاندان کے انتہائی قریبی شخص ہیں انہیں سابق چیئر مین پیمرا رشید چوہدری کی برطرفی کے بعد قائم ہونے والے پیمراکمیٹی میں شامل کیا گیا تھا ۔اس طرح شریف خاندان نے اپنے ایک اور قریبی کو اہم عہدے پر تعینات کردایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :