سرمایہ کار دوست پالیسیاں وضع کر دی، مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے،وزیر اعظم،عوام کی اقتصادی بہبود ہے حکومت کی ترجیح ہے، اس مقصد کیلئے تجارت اہم عنصر ہے، کینیڈئین ہائی کمشنر سے گفتگو

جمعہ 6 جون 2014 07:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے دنیا میں امن کے فروغ کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سرمایہ کار دوست پالیسیاں وضع کی ہیں اور وہ مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گی، حکومت کی ترجیح پاکستان کے عوام کی اقتصادی بہبود ہے اور اس مقصد کے لئے تجارت اہم عنصر ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں کینیڈا کے ہائی کمشنر گریک گیوکاس سے ملاقات کے دوران باتیں کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں وضع کی ہیں۔انہوں نے قدرتی آفات کے دوران کینیڈا کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کو سراہا اور امیدظاہر کی کہ تعلیم کے شعبے میں ترقیاتی امداد جاری رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کار دوست پالیسیاں وضع کی ہیں اور وہ مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گی، حکومت کی ترجیح پاکستان کے عوام کی اقتصادی بہبود ہے اور اس مقصد کے لئے تجارت اہم عنصر ہے۔ وزیراعظم نے اس امر کا اعادہ کیا کہ امن اور استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کئی علاقائی اور عالمی امور پر خیالات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ارکان پارلیمان اور کاروباری افراد کے درمیان باقاعدہ مشاورت اور دوروں کے تبادلے سے دونوں ممالک کو باہمی طور پر فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے اور یہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوستی کے لئے پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر کینیڈا کے ہائی کمشنر نے دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔