میانمار ، مالدیپ ، جمہوریہ انگولا ، لکسمبرگ ، نیوزی لینڈ ،ا لیسوتھو کے نامزد سفیروں نے صدر کو اسناد پیش کر دیں، امید ہے نئے سفیر و ہائی کمشنرز اپنے متعلقہ ملکوں کے پاکستان کے ساتھ قریبی اور خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں گے،ممنون حسین

جمعہ 6 جون 2014 07:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء)صدر مملکت ممنون حسین کومختلف ممالک کے سفیروں نے اپنی اسناد پیش کر دی ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر ممنون حسین نے امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے سفراء اور ہائی کمشنر اپنے متعلقہ ملکوں کے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں پہلے سے قائم قریبی اور خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

جن ملکوں کے نو تعینات سفیروں سے صدر کو اپنی اسناد پیش کیں ان میں میانمار ، مالدیپ ، جمہوریہ انگولا ، لکسمبرگ ، نیوزی لینڈ اور لیسوتھو کے نامزد سفراء شامل ہیں ۔اسناد سفارت پیش کرنے کے بعد سفیروں اور ہائی کمشنروں نے صدر سے علیحدہ علیحدہ ملاجقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔صدر نے امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے سفراء اور ہائی کمشنر اپنے متعلقہ ملکوں کے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں پہلے سے قائم قریبی اور خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں گے۔اس سے قبل گلگت بلتستان کے گورنر پیر کرم علی شاہ نے بھی جمعرات کو ایوانِ صدر میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی ۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :