مقتول عمران فاروق کی بیوہ کی الطاف حسین کی گرفتاری کی مذمت، امید ہے برطانوی پولیس انہیں بے جا تنگ نہیں کرے گی، انکے ساتھ انصاف کیاجائے گا، شمائلہ عمران

جمعہ 6 جون 2014 07:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء) ایم کیو ایم کے سابق رہنما مقتول عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران نے الطاف حسین کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ برطانوی پولیس انہیں بے جا تنگ نہیں کرے گی اور ان کے ساتھ انصاف کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں شمائلہ عمران نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ ان سے محبت و شفقت کا مظاہرہ کیا اللہ تعالیٰ الطاف حسین کو اپنے حفظ و امان میں رکھے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ لندن پولیس انہیں بے جا تنگ نہیں کرے گی اور الطاف حسین کے ساتھ انصاف کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم سب آج جو کچھ بھی ہیں الطاف حسین کی وجہ سے ہیں الطاف بھائی کی گرفتاری کی وجہ سے شدید کرب و اذیت میں مبتلا ہوں اور گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہوں ۔