خیبرپختونخواہ کے حلقہ پی کے 45کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا،سردارفریدخان 28000سے زائدووٹ لیکرکامیاب ہوگئے،غیرسرکاری نتائج

جمعہ 6 جون 2014 07:09

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء)خیبرپختونخواہ کے حلقہ پی کے 45کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا،سردارفریدخان 28000سے زائدووٹ لیکرکامیاب ہوئے ،خیبرپختونخواہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 45پرضمنی انتخابات جمعرات کے روزہوئے اورپولنگ صبح 8سے شام 5بجے تک بلاتاخیرجاری رہی ،دن بھرپرامن پولنگ کے بعدرات گئے آنے والے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق اس حلقہ کے 109پولنگ اسٹیشنوں سے مسلم لیگ ن کے سردارفریدخان نے 28000سے زائدووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے علی اصغرخان 19000سے زائدووٹ حاصل کرسکے اورمسلم لیگ ن کے سردارفریدکوان پر9000سے زائدووٹ کی واضح برتری حاصل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس حلقہ سے سردارمہتاب احمدخان کامیاب ہوئے تھے جوبعدازاں گورنرخیبرپختونخواہ بنے توانی صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے مستعفی ہوگئے جن کی خالی نشست پران کے بھائی سردارفریداحمدخان نے کامیابی حاصل کی ۔