آرمی چیف کی چینی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال

جمعہ 6 جون 2014 07:07

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے چین کی نیشنل پیپلزکانگریس(این پی سی) کے چےئرمین ونائب چےئرمین قومی سیکورٹی کمیشن(این ایس سی) ژینگ ڈی جیانگ اور وزیر دفاع جنرل وانکیان سے جمعرات کے روز بیجنگ میں ملاقاتیں کی ہیں، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آرسے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سیکورٹی کے مختلف سطحوں پر بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعاون پر اقدامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ان ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ آرمی چیف نے وزیربرائے عوامی سیکورٹی گاؤ شیکن اور ایڈمنسٹریٹر سٹنڈ زودازے سے بھی ملاقات کی،شام کو چین کے وزیر دفاع چنگ وانکوان نے چیف آف آرمی سٹاف کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا۔

متعلقہ عنوان :