محسودوں سے علیحدگی کے بعد کالعدم تحریک طالبان کا فورسز، حساس مقامات پر خودکش حملوں کا منصوبہ

جمعہ 6 جون 2014 07:06

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء)طالبان نے محسودوں کی علیحدگی کے بعد اپنی طاقت کو ظاہر کرنے کیلئے سیکیورٹی فورس اور حساس مقامات پر خودکش حملوں سے نشانہ بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔طالبان ذارئع کے مطابق محسودوں سے اختلافات کی وجہ سے طالبان نے اپنا مرکزی دفتر بھی مہمند ایجنسی منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذارئع کا کہنا ہے کہ طالبان سربراہ مولوی فضل اللہ نے مہمند کے امیر عمر خالد خراسانی کو خصوصی ٹاسک دی ہے اور اپنی موجودگی کو ظاہر کرنے کیلئے فورس اور حساس مقامات پر خودکش حملے کرنے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے بقول خودکش حملوں کیلئے طالبان نے ابتدائی طور پر پچاس خودکش حملہ آوروں کا دستہ تیا رکیا ہے اور اُن کو ٹارگٹ کیلئے روانہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :