لاہورہائیکورٹ ، بیرون ملک اثاثہ کیس کی سماعت، عدلتی نوٹسز کی تعمیل نہ کرنے پر نواز شریف ، عمران خان ، بلاول ،چوہدری برادران،میاں منشا سمیت 60 شخصیات کے نام اخبار شتہارمیں شامل کرنے کیلئے مسودہ مختلف اخبارات کو بھجوادیا گیا

جمعہ 6 جون 2014 07:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 6جون۔2014ء)لاہورہائیکورٹ نے بیرون ملک اثاثہ کیس میں عدلتی نوٹسز کی تعمیل نہ کرنے پر میاں نوازشریف ،عمران خان، بلاول بھٹوزرداری چوہدری برادران اور میاں منشا سمیت 60 شخصیات کے نام اخبار شتہارمیں شامل کرنے کیلئے مسودہ مختلف اخبارات کو بھجوادیا۔لاہورہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے والی شخصیات کواخبار اشتہار کے ذریعے مطلع کرنے کاحکم دے رکھا تھا جس پر عمل درآمد کرواتے ہوئے رجسٹرار آفس نے وزیراعظم میاں نوازشریف،چوہدری نثار علی خان،شاہد حاقان عباسی،فریال تالپور،پرویز مشرف،،کلثوم نواز،حسین نواز،میاں شہباز شریف،عمران خان ،مولانافضل الرحمن،چوہدری شجاعت حسین ،پرویز الہی،جہانگیر ترین ،اسحاق ڈار،بابر اعوان ،اعتزازاحسن ،عاصمہ جہانگیر۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز،نجم سیٹھی ،سردارایازصادق، رحمان ملک،جاویدہاشمی، شریف الدین پیرزادہ، فیصل صالح حیات،غلام مصطفٰی کھر،یوسف رضاگیلانی،فاروق ستار،وسیم سجاد، میاں منشاسابق چیف جسٹس خواجہ شریف ،ہمایوں اختر خان اور سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ افتخار حسین چوہدری سمیت 60شخصیات کے نام اخبار اشتہار میں شامل کرنے کیلیے مسودہ اخبارات کو بھجوادیا گیا ہے اشتہار میں میں لکھا گیا ہے کہیہ شخصیات اس کیس میں اصالتا یا وکالتا ہر صورت عدالت میں جواب جمع کروائیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو عدالت اس کیس ان کی غیر موجودگی میں کاروائی جاری رکھے گی۔