بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور گمنام قبروں بارے تحقیقات نہ کرنا قابل مذمت ہے‘ امریکہ،گمنام قبروں میں پائی جانے والی 2943 لاشیں ماورائے عدالت قتل کا نشانہ بننے والوں کی ہیں‘ محکمہ خارجہ کی حقوق انسانی بارے رپورٹ

جمعرات 5 جون 2014 04:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء) امریکہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبروں بارے تحقیقات نہ کروانے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان قبروں میں 2943 لاشیں 1990ء سے 2009ء تک ماورائے عدالت قتل کا نشانہ بنائے جانے والے متاثرین کی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں حقوق انسانی کی ایگزیکٹو سمری بارے جاری کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبروں بارے تحقیقات کا ارادہ ظاہر کیا تھا تاہم سال کے اختتام تک اس حوالے سے کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کی گئی کارروائیوں کا کوئی ریکارڈ سرعام دستیاب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے تشکیل دئیے گئے تین رکنی پینل نے رپورٹ پیش کی تھی کہ مسلم فورسز افسپا کے تحت حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہورہی ہیں جس کے بعد بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ پینل کی رپورٹ کو کابینہ کی سلامتی کمیٹی کے سامنے رکھے گی۔ رپورٹ کے مطابق قومی ہیومن رائٹس کمیشن نے سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ عدالت اس قانون کے تحت جموں و کشمیر میں قتل کا ارتکاب کرنے والوں کیخلاف کے احکامات جاری کرے تاہم اس معاملات پر پیشرفت نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :