بجٹ جاگیرداروں اورسرمایہ داروں کوسپورٹ کررہاہے،رضا ربانی،پشاورمیں بھتہ خوری اوردھمکیوں کاسلسلہ اس وقت عروج پرہے ،حاجی عدیل،سینیٹ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

جمعرات 5 جون 2014 04:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء)سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر رضا ربانی نے نکتہ اعتراض پرکہاہے کہ گزشتہ روزحکومت نے ایک ایسابجٹ پیش کیاجوجاگیرداروں اورسرمایہ داروں کوسپورٹ کررہاہے ،جس کاثبوت چائنہ چوک پرملا،جہاں پرکلرکس اورٹیچرزاکٹھے ہوئے اوردس فیصدتنخواہوں میں اضافے کوناکافی قراردیدیا،جب وہ اپناآئینی حق استعمال کررہے تھے توحکومت کی طرف سے ان پرہوائی فائرنگ کی گئی اورتشددکیاگیا،جبکہ احتجاج ان کاآئینی وقانونی حق تھا،وہ فورسزتوپارلیمنٹ ہاوٴس میں لوگوں کونہ روک سکے لیکن ان معصوموں پرتشدداورریاست دہشتگردی کرتے رہے ،جس کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا۔

نکتہ اعتراض پرسینیٹرحاجی عدیل نے کہاکہ پشاورمیں بھتہ خوری اوردھمکیوں کاسلسلہ اس وقت عروج پرہے ،وہاں پرجتنے بھی سمرسکول ہیں وہ سب بندکردیئے گئے ہیں جبکہ یہ تمام دہشتگردوفاق میں رہتے ہیں اورٹرائبل ایریامیں ہیں جب پشاورپولیس ان کاپیچھاکرتی ہے تووہ ٹرائیبل ایریامیں داخل نہیں ہوسکتے ،اس وقت پشاورمیں ہرروزکوئی نہ کوئی دہشتگردی کاواقعہ ہوتارہتاہے جس کیلئے وفاقی حکومت اپناکردارادانہیں کررہی ،نہ بات چیت ہورہی ہے ،نہ آپریشن ہورہاہے ،حکومت کوبہادری کے ساتھ ان دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرناچاہئے ۔

(جاری ہے)

نکتہ اعتراض پرسینیٹرحاجی غلام علی نے کہاکہ خیبرپختونخواہ حکومت اس وقت صوبے میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے اورپاکستان تحریک انصاف کالیڈرپورے کے پی کے میں پھررہاہے کہ میں نے بڑے کارنامے انجام دیئے ہیں جبکہ صوبے کابجٹ بھی سو فیصد نہیں لگایاگیااورچیئرمین پی ٹی آئی نے اس بات کی خودتصدیق کی ہے کہ صوبے میں کرپشن زیادہ تھی اس لئے فنڈنہیں لگائے گئے ،اس وقت پشاورمیں بھتے کی پرچیاں ایم این اے اورسینیٹرز میں تقسیم کی جارہی ہیں جوحکومت کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے ،وفاق اس سلسلے میں اپناکرداراداکرے اورناکام حکومت کوخط لکھ کربلائیں ۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کابنی گالہ سے کنٹرول ہورہاہے اورصوبے کاوزیراعلیٰ یرغمال بنابیٹھاہے ۔صوبے میں امن قائم کرنے کیلئے وفاق اپناکرداراداکرے۔

متعلقہ عنوان :