کندھ کوٹ میں سیکیوٹی فورسز پرحملے کے بعد پٹ فیڈر میں جوابی کارروائی کے دوران8 دہشت گرد مارے گئے،2اہلکار شہید ،کشمور میں سندھ رینجرزاورایف سی کی کارروائی،7دہشتگرد ہلاک

جمعرات 5 جون 2014 04:23

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء) کشمور میں سندھ رینجرز اور ایف سی نے تاری بارڈر پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بی ایل اے کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔کشمور کے علاقے تاری بارڈر پرواقع بی ایل اے کے فراری کیمپ پر سندھ رینجرز اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔مسلح ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 3سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق فری کیمپ سے بی ایل اے کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دوسری جانب نیو رشید آباد میں ہوٹل کے قریب فائرنگ سے خاتون ہلاک ہوگئی خاتون کی شناخت 45 سالہ ذکریا کے نام سے کی گئی۔

ادھر کندھ کوٹ میں سیکیوٹی فورسز پرحملے کے بعد پٹ فیڈر میں جوابی کارروائی کے دوران8 دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

کندھ کوٹ کے قریب دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ اور حملے میں 2 اہل کار شہید ہوگئے. جوابی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق فورسز کی گاڑی پر حملے کے بعد سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے پٹ فیڈر میں سندھ رینجرز کے ساتھ کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشت گرد مارے گئے۔ کئی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ مقابلے میں 3ایف سی اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے پنوعاقل کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :