پاکستان کو فوجی ہتھیاروں کی فراہمی کسی تیسرے ملک کیخلاف نہیں ہے‘ روس،حقیقت میں دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات سمگلنگ بارے تعاون کیلئے مذاکرات پہلے سے جاری ہیں، ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز کی فراہمی بھی شامل ہیں، روسی وزارت خارجہ

جمعرات 5 جون 2014 04:14

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جون۔ 2014ء) روس نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہتھیاروں کی فراہمی کسی تیسرے ملک کیخلاف نہیں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم حقیقت میں اپنے پاکستانی ہم منصبوں کیساتھ انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات صلاحیت بارے روسی معاونت کی فراہمی کے حوالے سے مذاکرات بھی کررہے ہیں جن میں ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز کی فراہمی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھی ہم پاکستان کو ہیلی کاپٹر فراہم کرچکے ہیں جبکہ 1960ء کی دہائی میں ہم پاکستان کیساتھ فوجی تکنیکی تعاون بھی کرچکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں روس پاکستان تعاون خطے میں موجودہ فوجی سٹریٹجک توازن کی تبدیلی یا پھر کسی تیسرے ملک کیخلاف نہیں ہے۔