الطاف حسین کی گرفتاری پر متحدہ کے کارکنان سے ہمدری ہے،عمران خان ،تحریک انصاف اس معاملے کا سنجیدگی جائزہ لے رہی ہے ،ایم کیو ایم کے کارکنان کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے ، شیری مزاری

بدھ 4 جون 2014 07:19

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری پرکہا ہے کہ الطاف حسین سے اختلافات اپنی جگہ مگر لندن سے الطاف حسین کی گرفتاری کے حوالے سے آنے والی خبر پر متحدہ کے کارکان سے ہمدری ہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے الطاف حسین کی گرفتاری کے معاملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے اختلافات اپنی جگہ ہیں اور رہیں گے تاہم برطانیہ سے آنے والی خبر متحدہ کے کارکنان سے ہمدردی ہے اور تحریک انصاف مشکل وقت میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے

جبکہ تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیری مزاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اس معاملے کا سنجیدگی جائزہ لے رہی ہے ،ایم کیو ایم کے کارکنان کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے کیونکہ کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورتحال میں کراچی امن مخدوش ہو کر رہ جائے گا جس سے ناصرف شہر قائد کے باسیوں کی تکالیف بڑھیں گی بلکہ کراچی کی معیشت کو بھی بہت نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے ماضی میں تحریک انصاف کے قائد عمران خان منی لانڈرنگ کیس میں برطانوی پولیس کو ثبوت فراہم کرنے کا دعوی کیا تھا۔29مئی 2007 حمید نظامی حال میں ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ الطاف حسین ایک دہشتگرد ہے ، انہوں نے مزید ووضاخت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی طرف سے کیا جانے والے دعوی خفیہ ایجنسیوں کی خفیہ رپورٹس کی بنیاد پر ہے۔اپنے اس خطاب میں انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ 1999میں ایم کیو ایم کی طرف سے ان پولیس افسران کو قتل کیا گیا جنہوں نے نصیراللہ بابر کی طرف سے کیے گئے کراچی آپریشن میں حصہ لیا تھا جبکہ 12مئی 2007ء کو ہونے والے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکا ذمہ دار انہوں نے پرویز مشرف کو ٹھہرایا تھا۔