الطاف حسین کی گرفتاری سے ایک روز قبل ہی کراچی میں قونصل خانہ عارضی طور پر بند کر دیاگیا تھا،تمام عملہ پچھلی رات کو ہی برطانیہ روانہ ہوگیا تھا

بدھ 4 جون 2014 07:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)برطانیہ میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری سے ایک روز قبل ہی کراچی میں قونصل خانہ عارضی طور پر بند کر دیاگیا تھا اورتمام عملہ پچھلی رات کو ہی برطانیہ روانہ ہوگیا تھا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ نے کراچی میں قائم قونصل خانہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے اور عملے کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قونصل خانہ پیر کے روز بند کر دیا گیا تھا اور تمام برطانوی عملے کو پیر اور منگل کی درمیانی شب لند ن روانہ کر دیا گیا تھا ۔برطانوی ہائی کمیشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کراچی میں اس وقت ان کا کوئی بھی نمائندہ یا عملے کا کوئی فرد موجود نہیں ہے ۔