وزیراعظم کو الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دی گئی، معاملہ انتہائی حساس ہے،ارکان بیان بازی سے گریز کریں،نوازشریف کی ہدایت

بدھ 4 جون 2014 07:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران الطاف حسین کی حراست کی خبر کی اطلاع دی گئی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ معاملہ انتہائی حساس ہے ۔پارٹی ارکان اس معاملے پر بیان بازی سے گریز کریں ۔پارلیمنٹ میں ایم کیو ایم کے ارکان کو اعتماد میں لیا جائے ۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی ایم کیو ایم سے رابطے کے لئے کمیٹی بنا دیں

منگل کے روز مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو الطاف کی حراست کی خبرسنائی گئی جس پر نواز شریف نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی حساس ہے اور پارٹی ارکان کو ہدایت کی کہ اس بارے میں کوئی بھی بیان بازی نہ کریں ۔

نواز شریف نے کہا کہ ایم کیو ایم سے رابطے کے لئے سپیکر ایک کمیٹی قائم کریں اور ایم کیو ایم کو پارلیمنٹ میں اعتماد میں لیا جائے ہم صورت حال کا جائزہ لیں گے۔