الطاف حسین کی گرفتاری کی خبردنیا بھر کے میڈیا پر بریکنگ نیوز کے طور پرجاری کی گئی، بی بی سی نے بھی گرفتاری کی تصدیق کی، آج ضمانت کرائے جانے کا امکان

بدھ 4 جون 2014 07:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کی گرفتاری کی خبردنیا بھر کے میڈیا پر بریکنگ نیوز کے طور پرجاری کی گئی اور بی بی سی نے بھی گرفتاری کی تصدیق کی اور آج(بدھ کو) ان کی ضمانت کرائے جانے کا امکان ہے ۔لندن میں میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے الطاف حسین کی گرفتاری بارے ایک ہفتہ قبل متضاد اطلاعات تھیں تاہم منگل کے روز ان کی گرفتاری کی خبرنشر ہوگئی اور برطانوی پولیس نے 60 سالہ پاکستانی کی گرفتاری کی تصدیق کی تاہم انہوں نے نام نہیں بتایا ۔

(جاری ہے)

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ برطانوی پولیس ایک آزاد ادارہ ہے ۔الطاف حسین کی گرفتاری بارے پولیس ایک آزاد ادارہ ہے ۔الطاف حسین کی گرفتاری بارے پولیس بھی بتا سکتی ہے ۔بعدازاں بی بی سی پر الطاف حسین کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی اور دنیا بھر کے میڈیا میں یہ بریکنگ نیوز سامنے آگئی کہ لندن میں60 سالہ پاکستانی کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا پر گرفتاری کی خبر چلتے ہی کراچی میں تمام کاروباری مراکز بند اور روڈ پر ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور کئی جگہوں پر شدید ٹریفک جام رہا ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے جن کی بدھ کے روز ضمانت ہو سکتی ہیں۔