سیکرٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی عہدے کاچارج سنبھالتے ہی متحرک ،بھاگاشیخاں،روات سب ڈویژن اورکلرسیداں سب ڈویژن کے اچانک دورے،غیرحاضرملازمین اورشکایات رجسٹرکی عدم دستیابی پرملازمین کی سرزنش

بدھ 4 جون 2014 07:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)سیکرٹری وزارت پانی وبجلی نرگس سیٹھی نے اپنے عہدے کاچارج سنبھالتے ہی متحرک ہوگئیں ،بھاگاشیخاں،روات سب ڈویژن اورکلرسیداں سب ڈویژن کے اچانک وغیراعلانیہ دورے کرڈالے ،بدتمیزی کرنے ،آئیسکوشیڈول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی من مانی سے لوڈشیڈنگ کرنے پرایکسیئن چوہدری ممتازکومعطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کاآغازکردیاگیا۔

غیرحاضرملازمین اورشکایات رجسٹرکی عدم دستیابی پرملازمین کی شدیدسرزنش کردی ۔سیکرٹری وزارت پانی وبجلی نرگس سیٹھی نے ایک مرتبہ پھراپنے دفترکاچارج سنبھالتے ہی مکمل طورپرفعال کرداراداکرنے اوراپنی ذمہ داریاں بطوراحسن سنبھالنے کافیصلہ کرلیاہے ۔

منگل کے روزسیکرٹری وزارت پانی وبجلی نرگیس سیٹھی نے بھاگاشیخاں روات ،سب ڈویژن اورکلرسیداں سب ڈویژن کااچانک اورغیراعلانیہ دورہ کیاجس دوران دفاترکے معائنہ کے ساتھ ساتھ انہوں نے وہاں کے مقامی رہائشیوں سے بھی ملاقاتیں کرکے صورتحال جاننے کی کوششیں کی ۔

(جاری ہے)

بھاگاشیخاں روات سب ڈویژن کے دورہ کے دوران یہ بات سیکرٹری وزارت خزانہ کے علم میں آئی کہ روات سب ڈویژن کے ایکسیئن چوہدری ممتازآئیسکوکی جانب سے لوڈشیڈنگ کے فراہم کردہ شیڈول کے بجائے اپنی من مانی سے لوڈشیڈنگ میں مصروف تھے اوربسااوقات لوڈشیڈنگ کادورانیہ صبح سے شام تک محیط ہوتاتھا۔اس دوران بھاگاشیخاں روات سب ڈویژن میں تعینات اکثروبیشترملازمین کوبھی اپنی ملازمت سے غفلت برتتے ہوئے ڈیوٹیوں سے غیرحاضرپایاگیاجبکہ شکایات رجسٹربھی موجودنہیں تھا،

اس موقع پرسیکرٹری وزارت پانی وبجلی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آئیسکوکے شیڈول سے ہٹ کرلوڈشیڈنگ کرنے پرایکسیئن چوہدری ممتازکوفوری طورپران کے عہدے سے معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف فوری تحقیقات شروع کرانے کی ہدایت کردی ۔

سیکرٹری پانی وبجلی نے شکایات رجسٹرکی عدم فراہمی اوربیشترعملہ کی غیرحاضری پرشدیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئے ان کووارننگ دی کہ وہ اپنی ڈیوٹی اوقات کے دوران دفاترمیں اپنی حاضری یقینی بنائیں اورعوام کی توقعات پرپورااتریں بصورت دیگران کوسخت کارروائی کاسامناکرناپڑیگا۔بھاگاشیخاں میں سیکرٹری ہیں ۔انہوں نے مقامی افرادسے بھی ملاقاتیں کیں اورموقع پرہی لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے ۔کلرسیداں سب ڈویژن دورے کے دوران سیکرٹری پانی وبجلی نے پادرڈسٹری بیوشن نظام کاجائزہ لیااورمقامی افرادکی شکایات سنی اوران کے ازالہ کے لئے ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :