تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عمران خان

بدھ 4 جون 2014 07:09

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ایبٹ آباد کی یونین کونسل بکوٹ کے گاؤں مولیا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈ تعلیم کے لئے مختص کیا ۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخاب میں جعلی ووٹ ڈالنے والے کو جیل بھجوائیں گے 11مئی کے عام انتخابات میں ریکارڈ ساز دھاندلی ہوئی عوام کے مینڈٹ پر ڈاکہ ڈالہ گیا چار حلقوں کا فیصلہ ایک سال میں بھی نہ ہو سکا مسلم لیگ کب تک بھاگے گی ہم ہر میدان میں ں مقابلہ کریں گے الیکشن کمیشن کو شفاف بنانا ہو گا ۔

۔گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا اور گورنر ہاؤ س نتھیا گلی میں بیٹھ کر اپنے امید وار کی مہم چلا رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ بکوٹ کی عوام بھیڑ بکریا ں نہیں ہیں لوگ باشعور ہو چکے ہیں عوام کو 30سالہ استحصالی دور سے نجات کے لئے تبدیلی کا ساتھ دینا ہو گاکے پی کے میں ایک سال میں اداروں میں اصلاحات کیں پولیس، صحت ،میں نیا نظام لائیں،