کرم ایجنسی، بارودی سرنگ کا دھماکہ مسافر گاڑی تباہ ، آٹھ افراد جاں بحق ، خاتون اور دو بچوں سمیت سات افراد ز خمی ، فوری طور کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

بدھ 4 جون 2014 07:01

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے مسافر گاڑی تباہ ، آٹھ افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون اور دو بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پاراچنار مقصودالحسن کے مطابق مسافر گاڑی وسطی کرم سے پاراچنار کی طرف جارہی تھی کہ اپر کرم کے علاقے خوماسہ میں سڑک کنارے بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار چار مسافر موقع پر جان بحق ہوگے

جب کہ دیگر زخمی ہسپتال میں دم توڑ گے فوری طور کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایجنسی ہیڈ کوراٹر ہسپتال پاراچنار کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صابر حسین کا کہنا ہے کہ سات زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں تین کی حالت نازک ہے۔ جان بحق افراد میں جانان ، تاج محمد ، ثناء اللہ ، سید عمران ، عابد رحمان,عبدالقیوم، سید انور،اور ابراہیم شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں ، ہمت اللہ ، نور جمعہ ، مسمات نورانہ ، صابر ، ساجد خان اور فخر زمان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :