بجٹ بہت اچھا ہے کوئی حکومت اپنے بجٹ کوبرا نہیں کہتی،نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے محنت کرکے اچھا بجٹ دینے کی کوشش کی ہے حکومت مشکل ترین اہداف کے قریب پہنچنے تک کامیاب رہی ہے یہ سوچ کی بات ہے کہ نوے فیصد گلاس بھرا ہوا ہے یا دس فیصد خالی ہے، اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں مگر ملک کو چلنا چاہیے ،سینیٹ اجلاس میں کبھی کبھار آتا رہوں گا،سینیٹ اجلاس سے خطاب، میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 جون 2014 07:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء) وزیرعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ بہت اچھا ہے کوئی حکومت اپنے بجٹ کوبرا نہیں کہتی ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے محنت کرکے اچھا بجٹ دینے کی کوشش کی ہے حکومت مشکل ترین اہداف کے قریب پہنچنے تک کامیاب رہی ہے یہ سوچ کی بات ہے کہ نوے فیصد گلاس بھرا ہوا ہے یا دس فیصد خالی ہے۔منگل کے روز سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے لئے مشکل ترین اہداف کا تعین کیا اور قریب پہنچنے تک کامیاب رہے ماضی کے مقابلے میں دس سالوں کے اہداف کی اچھی ترین شرح ہے جب ان سے لندن میں گرینڈ الائنس کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ خلوص نیت سے ملک تعمیر و نو چاہتے ہیں اور ملک کو بہتر سمت گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

نظام چلتا رہے تو ملک بہتری کی جانب گامزن ہوتا ہے۔ اس لئے نظام کو چلنا چاہیے ہم ملک کو ایک کامیاب معیشت دے کر جائیں گے ایک سال پہلے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی پیشن گوئیاں کی جارہی تھیں اسحاق ڈار کی سخت محنت سے یہ پیشن گوئیاں جھوٹی ثابت ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اپوزیشن نے بھی اس بجٹ کو مفید سمجھا ہے اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں مگر ملک کو چلنا چاہیے۔

اس سے پہلے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں کبھی کبھار شرکت کرتا رہوں گا،سینیٹر مجھے اور میں انہیں یاد کرتا رہتا ہوں۔منگل کے روز بجٹ اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم قومی اسمبلی سے سینیٹ میں پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے اپوزیشن اور حکومتی اراکین سے مصافحہ کیا،سینیٹ میں اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ گائے بگائے اسمبلی اور سینیٹ میں آتا رہوں،میرے دل میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کا احترام ہے،میں ارکان سینیٹ کو اور ارکان سینیٹ مجھے یاد کررہے تھے،سینیٹ پاکستان کے حالات بہتر بنانے کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے،آئندہ بھی سینیٹ میں آتا رہوں گا،وزیراعظم کے سینیٹ میں آنے پر چےئرمین سینیٹ نےئر حسین بخاری نے انہیں خوش آمدید کہا جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :