آرمی چیف جنرل راحیل شریف سرکاری دورے پر چین روانہ،چین کی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا

منگل 3 جون 2014 07:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے ،چین کی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پیر کے روز چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں پر وہ اپنے قیام کے دوران چین کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے جن میں پاک چین دوطرفہ امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا آرمی چیف سکیورٹی کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کرینگے ۔

(جاری ہے)

نور خان ایئر بیس پر سینئر فوجی حکام نے آرمی چیف کو الوداع کیا ۔