شہباز شریف سر سے اخروٹ توڑنے اور ڈینٹ نکالنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کا نام بھی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرائیں ، اعتزاز احسن ، نواز شریف دنیا کے واحد وزیراعظم ہیں ایک سال تک ایوان بالا میں نہیں آئے ، صحافیوں سے گفتگو

منگل 3 جون 2014 07:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر اعتزاز احسن نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے وزیراعظم کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کا مطالبہ کردیا ، صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کے دوران حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ انہیں خصوصاً وزیراعظم پراعتراض ہے نواز شریف دنیا کے واحد وزیراعظم ہیں جو ایک سال تک ایوان بالا میں حاضر نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب میں سر سے اخروٹ توڑتے اور ڈینٹ نکالنے کے ریکارڈ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ وزیراعظم کا نام بھی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرائیں ۔