سپریم کورٹ بار ایسوسی ایسن عدلیہ کے شانہ بشانہ کھری ہے ، کامران مرتضی، عدلیہ کے وقار پرکوئی سمھجوتہ نہیں کیا جاسکتا،میڈیا گفتگو

منگل 3 جون 2014 07:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایسن عدلیہ کے شانہ بشانہ کھری ہے عدلیہ کے وقار پرکوئی سمھجوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل جو حالات پیدا کئے جارہے ہیں ان کا خمیازہ کل بھگتنا پڑے گا کسی بھی سابق ‘ موجودہ جج کی پگڑیاں اچھالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے عدلیہ کے وقار پر کوئی بھی سمھجوتہ نہیں کیا جاسکتا انہون نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل پر چلنے والے عدلیہ مخالف پروگراموں کی مذمت کرتے ہیں کوئی بھی چینل اگر کسی دوسرے چینل کی آواز کو دبائے گا تو کل اس کی آواز کو بھی دبایا جائے گا۔

ہم نجی ٹی وی چینل کے صحافی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :