بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ،چوہدری نثار،دونوں ممالک کے تعلقات برابری کی سطح پرہونے چاہئیں،بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط سے گفتگو

منگل 3 جون 2014 07:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء)وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ،دونوں ممالک کے تعلقات برابری کی سطح پرہونے چاہئیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنرعبدالباسط سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ہائی کمشنرعبدالباسط نے پیرکواسلام آبادمیں وزیرداخلہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں پاک بھارت تجارت اوردوطرفہ تعلقات کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ خوشگوارتعلقات کاخواہاں ہے ،امیدہے کہ بھارتی حکومت بہترتعلقات کے لئے اقدامات کریگی۔چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ دیرینہ مسائل حل کئے بغیرامن حقیقت نہیں بن سکتا،بنیادی مسائل میں مسئلہ کشمیربھی شامل ہے

متعلقہ عنوان :