صدر کا خطاب مدلل تھا ، تمام ایشوز کا احاطہ اس میں کیا گیا ،نواز شریف،صدر کی اردو میں تقریر سب سے زیادہ متاثر کن تھی ، حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے بھی اہم نکات پارلیمنٹ کے سامنے رکھے ، پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

منگل 3 جون 2014 07:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ صدر کا خطاب مدلل تھا ، تمام ایشوز کا احاطہ اس میں کیا گیا تھا ، صدر کی اردو میں تقریر سب سے زیادہ متاثر کن تھی ، حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے بھی اہم نکات پارلیمنٹ کے سامنے رکھے ، پیر کے روز یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صدر کا خطاب مدلل تھا صدر نے اردو میں تقریر کی جو سب سے زیادہ متاثر کن تھی انہوں نے کہا کہ صدر نے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے بھی اہم نکات پارلیمنٹ کے سامنے رکھے اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ تینوں مسلح افواج کے سربراہ اور صدر ممنون حسین بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :