بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کااجلاس،اراکین نے وزراء کیخلاف شکایات کے انبارلگادیئے ،سابق صدرکا وزراء کی کارکردگی پرعدم اطمینان کااظہار، کارکردگی یہی رہی تومحاسبہ کریں گے اورآئندہ رائے شماری کرکے وزراء کونامزدکیاجائیگا،آصف زرداری

منگل 3 جون 2014 07:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورشریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کااجلاس ،اراکین اسمبلی نے وزراء کیخلاف شکایات کے انبارلگادیئے ،سابق صدرنے وزراء کی کارکردگی پرعدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وزراء کی کارکردگی یہی رہی تومحاسبہ کریں گے اورآئندہ رائے شماری کرکے وزراء کونامزدکیاجائیگا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بلاول ہاوٴس میں ہونیو الے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے شکایات کیں اوراپنے علاقوں میں کام نہ ہونے کاذکرکیا۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے اراکین اسمبلی سے کہاکہ وہ کھل کربات کریں ان کی شکایات کاازالہ کریں گے ۔اجلاس میں وزراء کی کارکردگی ،مانیٹرنگ کرنے کیلئے خصوصی سیل بنانے کافیصلہ بھی کیاگیا۔سابق صدرنے کہاکہ وزراء اپنے علاقوں میں کھلی کچہریاں لگائیں اورعوامی مسائل حل کریں ۔

انہوں نے کہاکہ وزراء کی کارکردگی یہی رہی توآئندہ وزراء کوایران کی طرح نامزدکریں گے ۔ایران میں پول کے ذریعے وزراء کومنتخب کیاجاتاہے ،اس موقع پربلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سندھ میں تعلیم کی ترقی کیلئے مزیدوسائل بروئے کارلائے جائیں گے ،تعلیم ،صحت اورامن وامان حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔