پولیوعالمی مانیٹرنگ بورڈ نے پاکستان میں پولیو کی صورتحال کوتشویشناک قراردے دیا ، رواں سال پولیو کے کیسز میں8فیصد اضافہ ہوا،صدر وزیراعظم پولیو کے خاتمے کے لئے طاقتور ادارہ تشکیل دیں،پاک فوج کی پولیو کے خلاف جنگ میں شرکت خوش آئند قرار

منگل 3 جون 2014 07:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء)پولیوعالمی مانیٹرنگ بورڈ نے پاکستان میں پولیو وائرس کی تصویر جاری کرتے ہوئے صورتحال کو تشویشناک قراردے دیا اور کہا کہ رواں سال پولیو کے کیسز میں8فیصد اضافہ ہوا،صدر وزیراعظم پولیو کے خاتمے کے لئے طاقتور ادارہ تشکیل دیں،پاکستان ایک ماہ میں ہنگامی آپریشن سنٹر برائے پولیو قائم کرے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیو کے عالمی مانیٹرنگ بورڈ نے اپنی رپورٹ میں پولیو کیخلاف پاکستان کی گزشتہ حکومت کی کارکردگی کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کے کیسز میں9فیصد اضافہ ہوا،

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پولیو کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے پاکستان اور نائجیریا پولیو کے پھیلاؤ میں سب سے آگے ہیں،2014ء میں سامنے آنے والے پولیو کے ہر5میں سے4کیسز کا تعلق پاکستان سے ہے،رپورٹ کے مطابق پاکستان پولیو کے خاتمے میں کئی سال پیچھے جاچکا ہے،صدر اور وزیراعظم پولیو کے خاتمے کیلئے طاقتور ادارہ تشکیل دیں،بورڈ نے پاک فوج کی پولیو کے خلاف جنگ میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور بورڈ نے پاکستان میں ہنگامی آپریشن سنٹر برائے پولیو قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ پاکستان آپریشن سنٹر برائے انسداد پولیو ایک ماہ میں قائم کرے۔