میاں شہباز شریف کی آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات ،ملک میں امن وامان کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ،صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب متاثر کن اور متوازن تھا ، جمہوریت کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں ، آرمی چیف

منگل 3 جون 2014 06:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ۔ ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادل خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی دوطرفہ ملاقات میں ملک میں امن وامان کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ صدر کا پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب متاثر کن اور متوازن تھا جمہوریت کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں ۔