شیریں مزاری نے عابد شیر علی پر صوبائی تعصب کا الزام عائد کردیا،عابد شیر علی آئے روز دوسرے صوبوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ وہ صوبوں کے درمیان تعصب پھیلارہے ہیں۔ شیریں مزاری

پیر 2 جون 2014 07:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے وزیر مملکت عابد شیر علی پر صوبائی تعصب پھیلانے کا الزام لگادیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ فیصل آباد میں پینے کیلئے صاف پانی دستیاب نہیں اور عابد شیر علی آئے روز دوسرے صوبوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ وہ صوبوں کے درمیان تعصب پھیلارہے ہیں۔ وہ ادھر ادھر کی باتیں کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :