جمہوریت کسی نے خیرات میں نہیں دی ،سعدرفیق،عوام نے منتخب کیاہے جن کومنتخب حکومت کے خلاف مارچ کرنے کاشوق ہے وہ ضرورکریں،سیمینارسے خطاب

پیر 2 جون 2014 07:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء)وفاقی وزیرریلوے سعدرفیق نے کہاہے کہ جمہوریت کسی نے خیرات میں نہیں دی ،عوام نے منتخب کیاہے جن کومنتخب حکومت کے خلاف مارچ کرنے کاشوق ہے وہ ضرورکریں ۔

(جاری ہے)

لاہورپریس کلب میں آزادی صحافت کومشکلات کے موضوع پرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی لندن میں بیٹھے یاکینڈامیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،چوہدری برادران اورطاہرالقادری کے سرجوڑنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ صحافت اورجمہوریت کاچولی دامن کاساتھ ہے ،جمہوریت کیلئے صحافیوں کی قربانیاں قابل قدرہیں ،ہم جمہوری لوگ ہیں اورعوام کی رائے کااحترام کرتے ہیں اورکریں گے

متعلقہ عنوان :