صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کے ذمہ واپڈا کے ایک ارب 74 کروڑ 10لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا

پیر 2 جون 2014 07:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء) صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کے ذمہ واپڈا کے ایک ارب 74 کروڑ 10لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے ۔ خبر رساں ادارے کو موصول شدہ دستاویزات کے مطابق پیسکو 97کروڑ 10لاکھ روپے اور پیسکو کے ذمہ 77 کروڑ روپے سے زائد ہیں رقم ہے ۔

(جاری ہے)

مزید دستاویزات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کے ساتھ وزارت پانی و بجلی کا تنازعہ چل رہا ہے 2008ء سے 2010ء تک کے عرصے کے لیے ٹیرف ڈیونشنل کے حساب سے 18.6 ارپ روپے ہے جس کے پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی دیا ہوا ہے مزید دستاویزات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے کہا کہ صوبائی محکمہ نہ تو واجب الادا بقایا جات کو کلیئر کررہے ہیں نہ اسے حل کررہے ہیں بلکہ بجٹ کی عدم دستیابی کا اظہار کررہے ہیں تاہم بہتر ہوگا کہ حکومتی ایڈجسٹ ریٹ سود کی ادائیگی کا انتظام کرے ۔

متعلقہ عنوان :