آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 12 فیصد اضافے سے حجم7کھرب 25ارب روپے مختص کرنیکی تجویز ،بحریہ کیلئے چار نئے فریگیٹس،چھ آبدوزیں ، فضائیہ کیلئے جے ٹین بی یا سیکنڈ ہینڈ مگر اپ گریڈ ایف سولہ طیاروں کی ناگزیر خریداری کیلئے اضافی رقم درکار ہوگی،دفاعی ماہرین

پیر 2 جون 2014 07:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء)آئندہ مالی سال2014-15 کے دفاعی بجٹ میں تقریباََ 12 فیصد اضافے سے حجم7کھرب 25ارب روپے مختص کرنیکی تجویز دے دی گئی ہے،دفاعی ماہرین کے مطابق بحریہ کے لئے چار نئے فریگیٹس 'چھ آبدوزیں 'اور فضائیہ کے لئے جے ٹین بی یا سیکنڈ ہینڈ مگر اپ گریڈ ایف سولہ طیاروں کی ناگزیر خریداری کیلئے اضافی رقم درکار ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردی کیخلاف جنگ اخراجات کا سارا بوجھ پاکستان پر آنے کی وجہ سے بھی دفاعی بجٹ کو بڑھانا مجبوری بن چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے بھارت کیساتھ طاقت کا کم از کم تناسب برقرار رکھنے کیلئے پاک فضائیہ کا ڈویلپمنٹ پلان بھی رقم کا متقاضی ہے۔مبصرین کے نزدیک دفاع اور ترقیاتی ضروریات پر اخراجات میں توازن رکھنا ہی ملکی مفاد ہے کیوں کہ ترقیاتی کام صرف دفاعی اعتبار سے مستحکم ممالک ہی میں مفید نتائج دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :