اعلیٰ بیورو کریسی میں تبدیلیاں اور اکھاڑ پچھاڑ، نرگس سیٹھی کو سیکرٹری پانی و بجلی ، سیف اللہ چٹھہ سیکرٹری ترقی انسانی وسائل ، سلیم سیٹھی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات

پیر 2 جون 2014 07:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء) اعلیٰ بیورو کریسی میں تبدیلیاں اور اکھاڑ پچھاڑ ، نرگس سیٹھی کو سیکرٹری پانی و بجلی تعینات کردیا گیا ، سیف اللہ چٹھہ سیکرٹری ترقی انسانی وسائل ، سلیم سیٹھی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اعلیٰ بیورو کریسی میں تبدیلیاں کی ہیں جس کے تحت نرگس سیٹھی ، سیف اللہ چٹھہ اور سلیم سیٹھی کو دیگر اداروں میں تعینات کردیا گیا ہے ۔ انسانی وسائل کی ترقی ڈویژن میں سیف اللہ چٹھہ کو تعینات کیا گیا نرگس سیٹھی کو وزارت پانی و بجلی میں وفاقی سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :