ترقی کے سفر کے خلاف کوئی احتجاج کامیاب نہیں ہوسکتا، شہباز شریف ،7 ماہ میں نندی پور پاور پراجیکٹ بن سکتا ہے تو4 برسوں میں اندھیرے بھی ختم ہوسکتے ہیں‘ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا منصوبہ جدیدٹیکنالوجی سے جرائم کی روک تھام میں سنگِ میل ثابت ہوگا،سندھ ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے صحافیوں ،کالم نگاروں اور دانشوروں کے وفدسے گفتگو

پیر 2 جون 2014 07:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جون۔2014ء)پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ تر قی کے سفر کے خلاف کوئی دھرنا یا احتجاج کامیاب نہیں ہوسکتا۔7 ماہ میں نندی پور پاور پراجیکٹ بن سکتا ہے تو4 برسوں میں اندھیرے بھی ختم ہوسکتے ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا منصوبہ جدیدٹیکنالوجی سے جرائم کی روک تھام میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے صحافیوں ،کالم نگاروں اور دانشوروں کے وفدسے گفتگومیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ وفاقی حکومت نے کراچی لاہورموٹروے کے لیے55ارب جبکہ داسو اور دیامیربھاشا ڈیم کیلیے 30 ارب روپے مختص کیے ہیں، ان منصوبوں پر بھی جلد کام شروع کردیا جائیگا۔

بعدمیں نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹرنے ایک اجلاس میں بریفنگ دی،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے خصوصی شرکت کی۔شہباز شریف کاکہناتھاکہ ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے جرائم میں کمی لائی جا سکتی ہے،انہوں نے بتایاکہ ساہیوال میں جدید ترین ہائی سکیورٹی جیل تعمیر کی جا رہی ہے۔