آمریت سے اقتدار میں آنے والے مسترد چہرے ملک کو ترقی اور جمہوریت سے ڈیل ریل کرنا چاہتے ہیں‘ رانا ثناء الله،ملک میں افراتفری پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی‘ طاہر القادری پاکستان آئیں ان کا جن نکال دیں گے‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 1 جون 2014 07:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله نے کہا ہے کہ امریت کی وجہ سے اقتدار میں آنے والے مسترد شدہ چہرے ملک کو ترقی اور جمہوریت سے ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں ملک میں افراتفری پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی طاہر القادری پاکستان آئیں ان کا جن نکال دیں گے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا الله نے کہا کہ مئی 2013 میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کو تمام سیاسی جماعتوں نے تسلیم کیا ہے چوہدری برادران اور طاہر القادری حکومت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ پرویز الٰہی نے جتنے امیدوار کھڑے کیے تھے وہ تمام جیت بھی جاتے تو ملک میں ان کی اکثریت نہ ہوتی اور طاہر القادری تو کسی حلقے میں کونسلر بھی منتخب نہیں کراسکتے یہ وہ مسترد شدہ چہرے ہیں جو آمریت کی وجہ سے اقتدار میں آتے ہیں اور یہ چہرے ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے غیر قانونی طریقے سے پیسے بنائے اس کی تحقیقات کرائیں گے کونسی قوت ہے جو ان کو سبق سکھا رہی ہے دعا کریں طاہر القادری پاکستان آئیں ہم ان کا جن نکال دیں گے۔