ایک خاندان کو اقتدارکو علیحدہ کرنے سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ،شیخ رشید ،ایک خاندان کو بچانے والے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی باتیں کررہے ہیں،ہم تو ایک سال بعداحتجاج کررہے ہیں قوم کو وہ وقت بھی یادہے جب الیکشن کے تین دن بعد تحریک شروع ہوگئی تھی، پریس کانفرنس سے خطاب ،پی پی رہنماؤں سے ملاقات

اتوار 1 جون 2014 07:31

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے کہا ہے کہ ایک خاندان کو اقتدارکو علیحدہ کرنے سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ،ایک خاندان کو بچانے والے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی باتیں کررہے ہیں،ہم تو ایک سال بعداحتجاج کررہے ہیں قوم کو وہ وقت بھی یادہے جب الیکشن کے تین دن بعد تحریک شروع ہوگئی تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ لالہ موسیٰ کے دوران ممبرصوبائی کونسل پاکستان تحریک انصاف نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پرظہرانہ،مقامی ریسٹورنٹ میں سابق امیدوارصوبائی اسمبلی ثاقب امان قریشی کے زیراہتمام پریس کانفرنس سے خطاب اور ڈیرہ کائرہ پر سابق وفاقی وزیرقمرزمان کائرہ،سابق صوبائی وزیرتنویراشرف کائرہ ،طاہرزمان کائرہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میاں برادران 12اکتوبر1999والی پوزیشن پرہیں جس حکیم کی دواسے انہیں اس وقت ہیضہ ہواتھاآج بھی انکا وہی حکیم ہے اورآج بھی اسی حکیم سے دوا لینے کی کوشش کررہے ہیں،شیخ رشیدنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میاں برادران کی ایک سال کی کارکردگی قوم کے سامنے ہے میں کہتاہوں میاں نوازشریف بجلی،گیس،پٹرول کی قیمتیں 11مئی والی پوزیشن پرواپس لادیں تو میں سمجھوں گا کہ وہ عوام کے ہمدردہیں انہوں نے کہاکہ میراٹرین مارچ کا مقصدالیکشن کی دھاندلیوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج ہے اور جس کے بھی یہ مسائل ہیں وہ میرے ساتھ احتجاج میں شامل ہوجائے،انہوں نے کہاکہ ٹرین مارچ کا پہلاراؤنڈ پشاورسے لاہور اور دوسرا لاہورسے بہاولپورہوگا اور پھرانشاء اللہ آخری راؤنڈ بہاولپور سے کراچی ہوگا،انہوں نے کہاکہ سال 2014بڑا اہم ہے اس سال کے آخرتک میاں برادران یاتو متلق العنان حکمران بن جائیں گے یاپھرگھرچلے جائیں گے،فیصل آبادمیں پی ٹی آئی کے جلسہ کے دوران حکومت کی طرف سے نصیبولال شودکھایااب سیالکوٹ جلسہ کے موقعہ پر حکمران کس کا شورکھیں گے کے سوال پرشیخ رشیداحمد نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ن لیگ اور نصیبولال ایک ہی چیزہیں سیالکوٹ میں پنجاب حکومت اخترکھسرے کو نچالے گی،انہوں نے کہاکہ عوامی مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کا اتحاد ہے اورامیدہے کہ ٹرین مارچ کے موقعہ پرتحریک انصاف کے قائدین بھی ٹرین میں سوار ہونگے۔