ملک میں معاشی ترقی6سال بعد 4فیصد کی سطح پر پہنچے گی، قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا، ملک میں معاشی ترقی6سال بعد 4فیصد کی سطح پر پہنچے گی، مالیاتی خسارہ 3.2 فیصد رہا، سرمایہ کاری بلحاظ جی ڈی پی 14 فیصد رہی، تجارتی خسارہ 16.1 ارب ڈالر رہا ، ترسیلات زر 15.3 ارب ڈالر رہنے کا امکان ،قومی کھیلوں کے انعقاد کیلئے بجٹ میں 10 کروڑ روپے مختص،پاکستان اور چین کے درمیان کراس بارڈر آپٹیکل فائبر کیبل سسٹم کا منصوبہ بھی شامل ،اقتصادی سروے کا مسودہ

اتوار 1 جون 2014 07:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء )وفاقی وزارت خزانہ کے اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں معاشی ترقی6سال بعد 4فیصد کی سطح پر پہنچے گی، قومی اقتصادی سروے 2جون(پیر)کوجاری کیا جائے گا۔دستاویزکے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف پبلک پالیسی اینڈ ایڈمنسٹریشن کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے،قومی کھیلوں کے انعقاد کیلئے بجٹ میں 10 کروڑ روپے مختص، ای گورننس سمیت دونوں منصوبوں پر 12 کروڑ خرچ ہوں گے، نئے مالی سال میں اس منصوبے پر 10کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان کراس بارڈر آپٹیکل فائبر کیبل سسٹم کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

اقتصادی سروے کے مسودے کے مطابق گزشتہ برس اقتصادی شرح نمو کا ہدف 4.4 فیصد تھا جس کے مقابلے میں اقتصادی ترقی 4.1 فیصد رہی، مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد رہی اور کھانے پینے کی اشیاء 9.3 فیصد مہنگی ہوئیں، سال کے اختتام تک افراط زر کی اوسط شرح 8.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

زرعی شعبہ 3.8 فیصد ہدف کے مقابلے میں 2.1 فیصد ترقی کرسکا، اہم فصلوں کی پیداوار میں 3.7 فیصد اضافہ ہوا، صنعتی شعبے نے 5.8 فیصد کی شرح سے ترقی کی، خدمات کے شعبے کی ترقی 4.6 فیصد ہدف کے مقابلے میں 4.3 فیصد رہی۔

جولائی تا اپریل ایف بی آر کے ٹیکس محاصل 1745 ارب روپے رہے، جو گزشتہ مالی سال کی نسبت 16 فیصد بڑھے، مالیاتی خسارہ 3.2 فیصد رہا، سرمایہ کاری بلحاظ جی ڈی پی 14 فیصد رہی، تجارتی خسارہ 16.1 ارب ڈالر رہا جبکہ ترسیلات زر 15.3 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے، 10 ماہ میں ترسیلات زر 12.9 ارب ڈالر رہیں۔