ایران نے پاکستان کو گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے مزید ایک سال کی مہلت دینے بارے رپورٹوں کو مسترد کردیا،یران کا پاکستان کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا جس کے تحت منصوبے کی تکمیل کی مدت ایک سال بڑھائی گئی ہو، نائب وزیر تیل

اتوار 1 جون 2014 07:28

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء) ایران نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ پاکستان کو گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے مزید ایک سال کی مہلت دی گئی ہے ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق نائب وزیر تیل علی ماجدی نے کہا کہ ایران کا پاکستان کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا جس کے تحت منصوبے کی تکمیل کی مدت ایک سال بڑھائی گئی ہو ۔ واضح رہے کہ وزارت پٹرولیم کے بعض اہلکاروں کے حوالے سے یہ اطلاعات آئیں تھیں کہ ایران نے 2015ء تک یہ منصوبہ مکمل کرنے کی مہلت دی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی انٹر سٹیٹ گیس سسٹم اور ایران کی نیشنل ایرانین آئل کمپنی کے درمیان سمجھوتے کے تحت یہ گیس پائپ لائن اکتیس دسمبر 2014ء تک مکمل ہونا ہے ۔ ایران دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستانی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھا چکا ہے مگر پاکستان ایسا نہیں کرسکا جس کے بعد میں کہا جاتا ہے کہ ایران پر عالمی پابندیوں کے باعث دنیا کی کوئی کمپنی اس منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں ہے ۔یاد رہے کہ ایران نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے پچیس کروڑ ڈالر دو قسطوں میں دینے کا وعدہ کیا تھا مگر بعد میں اس نے اپنی پیشکش واپس لے لی تھی ۔

متعلقہ عنوان :