فرزانہ قتل کیس ، مقتولہ کا باپ سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اتوار 1 جون 2014 07:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء) فرزانہ قتل کیس میں مقتولہ کے باپ کا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز لاہور ہائیکورٹ کے باہر قتل ہونے والی فرزانہ کے والد عظیم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رائے ایوب نے کیس کی سماعت کی جہاں تفتیشی افسر نے ملزم کے 17 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاء کرتے ہوئے کہا کہ ملزم عظیم سے تفتیش کے بعد ہی دیگر ملزموں کی گرفتاری عمل میں آئے گی اور تفتیش کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔

لہٰذا ملزم کو 17 روز کیلئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے جس پر عدالت نے پولیس کا موقف سننے کے بعد مقتولہ کے والد عظیم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا لیکن پولیس نے دیگر ملزموں کو بھی پکڑا تھا جنہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :