دہلی ہائی کورٹ نے پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کے الزام میں پانچ سال قید بامقصد کی سزا پانے والے سابق فوجی کی اپیل مسترد کردی

اتوار 1 جون 2014 07:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء)دہلی کی ہائی کورٹ نے پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کے الزام میں پانچ سال قید بامقصد کی سزا پانے والے سابق فوجی کی اپیل مسترد کردی ہے ۔ جسٹس ایس مرلی دھر نے لانس نائیک محمد نسیم کو ٹرائل کورٹ کی طرف سے سات اپریل 2010ء کو دی جانے والی سزا کو برقرار رکھا ۔

(جاری ہے)

نسیم کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ضلع پونچھ سے ہے اور اسے شاستری پارک میٹرو سٹیشن سے 29جون 2007ء کو گرفتار کیا گیا تھا اور اسے خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی تھیں جو وہ مبینہ طور پر پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار کو دینا چاہتا تھا ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم سے دستاویزات کی برآمدگی اس کے مجرم قرار دیئے جانے کیلئے کافی ہے ۔

متعلقہ عنوان :