شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آتا ہے ان کا کاروبار بڑھ جاتا ہے‘ عمران خان،نواز شریف کے پاس نئی دہلی میں بزنس ٹائیکون جندل کے گھر جانے کا وقت ہے لیکن حریت رہنماؤں سے ملنے کا نہیں‘ سربراہ تحریک انصاف

اتوار 1 جون 2014 07:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نئی دہلی میں بیٹے کے ہمراہ بزنس ٹائیکون جندل کے گھر کیسے گئے شریف خاندان جب اقتدار میں آتا ہے ان کا کاروبار بڑھ جاتا ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے بیٹے کے ہمراہ نئی دہلی میں بزنس ٹائیکون جندل کے گھر کیسے گئے نواز شریف کا یہ اقدام مفادات کا تصادم نہیں؟ وزیراعظم کے پاس بھارتی بزنس ٹائیکون کیلئے وقت ہے حریت رہنماؤں سے ملاقات کیلئے نہیں عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آتا ہے ان کا کاروبار بڑھ جاتا ہے نواز شریف بیرونی حلقوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں اس وقت شریف خاندان مغرب کا سب سے بڑا سرمایہ کار گروپ بن چکا ہے حالانکہ کسی بھی مغربی جمہوری لیڈر کا کوئی بزنس نہیں ہے۔