تحریک انصاف کسی الائنس کا حصہ نہیں بنے گی،عمران خان،بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے لندن آیا ہوں،اس کے علاوہ کوئی مشن نہیں،میڈیا رپورٹس

اتوار 1 جون 2014 07:24

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے کسی گرینڈ الائنس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے لندن آئے ہیں،بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے سوا کوئی مشن نہیں ہے،گرینڈ الائنس کا حصہ بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،تحریک انصاف کسی الائنس کا حصہ نہیں بنے گی۔