پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے آج سے پولیو سر ٹیفکیٹ لینا ضروری قرار

اتوار 1 جون 2014 07:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء)پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے(آج) یکم جون سے پولیو سر ٹیفکیٹ لینا ضروری ہوگا۔وزارت ہیلتھ سروسز کے مطابق صوبوں کو 10 لاکھ ہیلتھ سرٹیفکیٹس جاری کئے جا چکے ہیں۔وزارت ہیلتھ سروسز کے حکام نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ای ڈی او ہیلتھ ، پولیو سرٹیفیکٹ جاری کرنے کے مجاز افسران ہوں گے۔

(جاری ہے)

تمام صوبوں کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں خصوصی پولیو کاوٴنٹر زبنائے جا رہے ہیں۔تما م ائر پورٹس پر بھی پولیو کاوٴنٹرز بنائے گئے ہیں جہاں سول ایو ی ایشن اور محکمہ صحت کے نمائندے ویکسی نیشن کارڈز جاری کر رہے ہیں، پولیو کاونٹرز پر پولیو کارڈز کے اجراء کیلئے پاسپورٹ لے جانا ضروری ہے۔اسلام آباد کے دو بڑے اسپتالوں پمز اورپولی کلینک میں بھی پولیو سیل بنا دئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :