عمران خان لندن میں بچوں سے ملاقات کے لئے گئے ہیں ،کوئی ملاقات طے نہیں ،شیری مزاری

ہفتہ 31 مئی 2014 07:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء)پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیری مزاری نے کہاہے کہ عمران خان لندن میں بچوں سے ملاقات کے لئے گئے ہیں ،کوئی ملاقات طے نہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ عمران خان اپنے بچوں کوملنے لندن گئے ہیں ،ان کی وہاں کوئی ملاقات طے نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات پرہماراایجنڈاہے جس پرتمام سیاسی جماعتوں سے ہم نے رابطہ کیاہے اورعمران خان تمام سیاسی رہنماوٴں سے ملیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی لوگوں کے رابطے ہمیشہ جاری رہتے ہیں ۔عمران خان بچوں سے ملاقات کے ساتھ شوکت خانم کیلئے فنڈریزنگ میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :