طالبان میں اختلافات مذاکراتی حکمت عملی کے نتیجے میں ہوا‘ حکومتی ذرائع

ہفتہ 31 مئی 2014 07:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء)حکومتی ذرائع نے کہاہے کہ طالبان سے مذاکراتی عمل معطل ہے، ابھی ختم نہیں ہوا جبکہ طالبان کے مابین اختلافات حکومتی مذاکراتی حکمت عملی کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے واضح کر دیا تھا کہ ہماری ترجیح پاکستان میں حکومتی رٹ، آئین اور قانون کی بالا دستی ہے۔ دہشت گردی پر مصر گروہوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ مذاکراتی عمل میں طے ہوا تھا کہ حکومتی رٹ کے خلاف سرگرم گروہوں سے طالبان اپنا تعلق ختم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ اصولی فیصلہ ہے کہ دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوث عناصر بچ نہیں سکتے۔

متعلقہ عنوان :