پاکستان اور ایران کا مشترکہ تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے پر اتفاق، دونوں ممالک کے مابین تجارت کا سالانہ حجم ایک ارب ڈالر ہے جبکہ اس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے،گورنر سٹیٹ بنک کی ایرانی نائب وزیر خزانہ سے ملاقات

ہفتہ 31 مئی 2014 07:34

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء)پاکستان اور ایران نے مشترکہ تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اشرف محمود وتھرا اور ایران کے نائب وزیر خزانہ و اقتصادی امور بیروز علی شہری کے درمیان تہران میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت اور اقتصادیات کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بتایا گیا کہ اس وقت دونوں ممالک کے مابین تجارت کا سالانہ حجم ایک ارب ڈالر ہے جبکہ اس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ملاقات میں سالانہ دوطرفہ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کیلئے اقدامات اورطریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ پاکستان ایران سے سالانہ 641.70 ملین ڈالر مالیت کی درآمدات کررہا ہے جبکہ ایرانی سالانہ کلینڈر کے مطابق پاکستان سے ایران کو برآمدات کا حجم 320 ملین ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :