پاک فوج قومی اتحادکی علامت ہے، آرمی چیف ، ہرقسم روائتی اورغیرروایتی خطرے کے خلاف بے مثال تیاری کے ساتھ ہروقت چوکس ہیں ،گذشتہ ایک دہائی کے دران دی جانے والی قربانیوں اورکامیابیوں کودنیابھرمیں سراہا گیا ، کمانڈراینڈسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب

ہفتہ 31 مئی 2014 07:25

کوئٹہ،راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مئی۔ 2014ء)مسلح افواج کے سربراہ راحیل شریف نے کہاہے کہ پاک فوج قومی اتحادکی علامت ہے اورہرقسم کے خطرے اورجارحیت سے نمٹنے اوراسے شکست دینے کیلئے تیارہے ،قومی فوج کی حیثیت سے فوج اپنی روایات جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کوکمانڈراینڈسٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے موقع پرجوانوں سے گفتگوکرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج ملک میں اتحادکی علامت ہے اورفوج ہرقسم کے خطرے اورجارحیت سے نمٹنے اوراسے شکست دینے کیلئے ہروقت تیاراورروائتی اورغیرروایتی خطرے کے خلاف بے مثال تیاری کے ساتھ ہروقت چوکس ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج کی جانب سے گذشتہ ایک دہائی کے دران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے دی جانے والی قربانیوں قربانیوں اورکامیابیوں کودنیابھرمیں سراہاگیااور پاک فوج قومی فوج کی حیثیت سے اپنی شاندارروایت جاری رکھے گی ۔